22 اگست، 2020، 4:57 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83918032
T T
0 Persons
ایران یوکرائنی طیارے کے معاملے میں نقصان کے معاوضہ کی ادائیگی پر تیار ہے

تہران، ارنا- ایرانی ایوی ایشن تنظیم کے سربراہ نے دارالحکومت تہران میں یوکرائنی فریق سے دوسرے دور کے مذاکرات کے قریب ہونے کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک مار گرائے گئے یوکرائنی طیارے کی نقصان کے معاوضہ کی ادائیگی پر تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار "تورج دہقانی زنگنہ" نے ہفتے کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی اور قانونی امور "محسن بہاروند" نے مختلف شعبوں کے ماہرین پر مشتمل ایک وفد کی قیادت میں یوکرائنی فریق سے متعدد اجلاسوں کا انعقاد کیا ہے۔

زنگنہ نے کہا کہ مارگرائے گئے یوکرائنی طیارے کے معاملے میں مذاکرات بشمول نقصان کے معاوضہ کی ادائیگی سے متعلق مذکرات کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کا اگلا اجلاس ستمبر مہینے میں تہران میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنی غلطی کا تسلیم کیا ہے لہذا وہ نقصان کے معاوضہ کی ادائیگی پر مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے۔

ایرانی ایوی ایشین تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ نقصان کے معاوضے کی ادائیگی کے عمل کئی مرحلوں بشمول تکنیکی اور حقوق ہیں جس کے بعد دونوں فریقین رقم کی ادائیگی سے اتفاق کریں گے۔

انہوں نے حادثے کے لواحقین کی نقصان کے معاوضہ کی ادائیگی سے متعلق کہا کہ معاوضہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق اور بلا امتیاز ادا کیا جائے گا اور اس میں کوئی بھی گروہ شامل ہوگا جو اس حادثے میں نقصان کا شکار ہوگیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 8 جنوری 2020ء کو ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد یوکرین کا طیارہ ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 167 مسافر اور 9 عملے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایرانی مسلح افواج اندرونی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچیں کہ میزائل انسانی غلطی کی وجہ سے فائر ہوا جس کے نتیجے میں یوکرائنی طیارہ تباہ ہوا، اور معصوم لوگ جاں بحق ہوگئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .